اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ کراچی؛ شیعہ علماء کونسل پاکستان صوبہ سندھ کے نائب صدر و پولیٹیکل سیکرٹری محمد یعقوب شہباز کا صوبائی دفتر سے جاری بیان میں کہنا ہے کہ کوئٹہ میں سیکیورٹی فورسز کے جوانوں پر ہونے والے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور اس واقعے میں شہید اور زخمی ہونے والے تمام شہداء کے خاندانوں سے دلی ہمدری اور افسوس کا اظہار کرتے ہیں دہشت گردی کے ان واقعات سے ہماری فورسز کے حوصلے پست نہیں ہوسکتے دہشت گردی کا ہونے والا یہ واقعہ ملک بھر میں جشن آزادی کی خوشیوں کو سبوتاژ کرنے کی کوشش ہے لیکن پاکستانی عوام جشن آزادی بھرپور اورشایان شان انداز میں منا کر دشمن کو اُس کے ناپاک عزائم میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے دشمن پاکستان کو کچھ عرصے سے ملک بھر میں قائم امن ہضم نہیں ہو رہا اور وہ مستقل ملک بھر میں دہشت گردی کی کاروائیاں کرکے ریاست کو چیلنج کررہے ہیں آپریشن ردالفساد کامیابی کے ساتھ جاری ہے لیکن اب بھی چند مٹھی بھر دہشت گرد اور اُن کی کمین گاہیں ملک بھر میں ابھی باقی ہے جس کا قلع قمع کرنا بہت ضروری ہے تمام محب وطن سیاسی اور مذہبی جماعتوں کو چائیے کہ دہشت گردی کے خلاف متحد ہوکر ایک صف میں کھڑے ہوجائیں تاکہ دہشت گرد عناصر کو ملک میں شکست کا سامنا کرنا پڑے ہم آرمی چیف صاحب سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ ملک بھر میں دہشت گردی میں ملوث دہشت گردوں اور اُن کے سہولت کاروں کو گرفتار کرکے ملٹری کورٹ میں ان کا مقدمہ چلائیں تا کہ دہشت گردی کی لعنت ملک بھر سے ختم ہو اور پاکستان ترقی کے سفرکی جانب گامزن ہو سکے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲